پاکستان

پی ٹی آئی رکن اسمبلی نور عالم خان کا آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کا ٹکٹ نہ لینے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رکن اسمبلی نور عالم خان نے آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کا ٹکٹ نہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔ ایم این اے نور عالم خان نے بول نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پارٹی پالیسیوں سے سخت نالاں ہیں۔
نور عالم خان نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کا ٹکٹ نہیں چائیے، پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنا اب سود مند نہیں۔ نور عالم خان نے کہا کہ اگر آئندہ انتخابات میں سیٹ بھی گنوانا پڑی تو بھی تحریک انصاف کا ٹکٹ نہیں لوں گا تاحال فیصلہ نہیں کیا کے کونسی پارٹی جوائن کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات سے پہلے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کروں گا۔واضح رہے کہ نور عالم خان 2008 میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پررکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھےتاہم بعد میں انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختار کرلی تھی۔
2018 کےعام انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم انہوں نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف ہر فورم پر شیدید تنقید کی۔
منی بجٹ کی منظوری کے دوران نورعالم خان نے قومی اسمبلی کے فلور پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بھی حکوتمی اقدامات پر تنقیدی ریمکارکس دینے کی وجہ سے انہوں اس کمیٹی کی رکنیت سے ہاتھ دھونے پڑے تھے۔

متعلقہ خبریں