فضیلہ قاضی نے ایوارڈز اور کام ملنے کے طریقہ کار پر کیا کہا؟

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ فضیلہ قاضی نے انڈسٹری میں پسندیدگی کی بنیاد پر ایوارڈز اور کام دینے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے .
فضیلہ قاضی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس کا آغاز اداکارہ نے معروف کہاوت ’بندر بانٹے ریوڑیاں اپنوں اپنوں میں‘ سے کیا، اُنہوں نے کہا کہ ہم نے یہ کہاوت بچپن میں اپنے بڑوں سے سُنی تھی اور آج اس کا مطلب بہت اچھے سے سمجھ آرہا ہے .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Fazila Qazi (@fazilaqazi)


اداکارہ نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے کہ ہماری انڈسٹری میں ہزاروں اداکار ایسے ہیں جو بہترین کام کر رہے ہیں لیکن جب بھی ایوارڈ شوز کی بات آتی ہے تو وہاں ہمیشہ اُنہی چاپلوس لوگوں کو سراہا جاتا ہے جو پی آر اور نیٹ ورکنگ کے کام میں ماہر ہیں .
اُنہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ہم کون لوگ ہیں؟ کیا ہماری کوئی سوچ نہیں ہے؟ ہمارا اپنا کوئی نظریہ نہیں ہے؟ یا ہم اندھے ہیں یا دوسرے تمام اداکار مر تو نہیں گئے ہیں؟ فضیلہ قاضی نے کہا کہ جو اداکار بہترین کام کر رہے ہیں، اُن کے کام کو نیک نیتی کے ساتھ سرہائیں، ان کے ساتھ ناانصافی نہ کریں .
اداکارہ نے کہا کہ انڈسٹری میں کے چند گروپس کے افراد ایک دوسرے کی حمایت کرکے اور جھوٹی تعریفیں کرکے کام دلواتے ہیں، انہی لوگوں کو ڈراموں میں اچھے کردار دیے جاتے ہیں . آخر میں اُنہوں نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ یہ زیادتی نہ کریں اور انڈسٹری کو انڈسٹری رہنے دیں .

. .

متعلقہ خبریں