شہود علوی کی بیٹی کی شادی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ اور سینئر اداکار شہود علوی کی بیٹی اریبہ علوی نے شادی کرلی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اریبہ علوی نے اپنے نکاح کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Areeba Alvi (@areeba.alviofficial)


اریبہ علوی نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر لال رنگ کے خوبصورت عروسی لباس کا انتخاب کیا جبکہ اُن کے دولہے میاں نے آف وائٹ رنگ کی شیروانی پہنی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Areeba Alvi (@areeba.alviofficial)


اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ اُنہوں نے 4 مارچ کو نکاح کیا۔زندگی کے اس حسین لمحے پر اریبہ علوی نے اللّٰہ تعالیٰ کا شُکر بھی ادا کیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Areeba Alvi (@areeba.alviofficial)


دوسری جانب سوشل میڈیا پر اریبہ علوی کی اپنے والد شہود علوی کے ساتھ بھی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔

ان تصاویر میں شہود علوی بیٹی کا ہاتھ تھامے، اُنہیں اسٹیج کی طرف لے جارہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات کی جانب سے اریبہ علوی کو شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہی اریبہ علوی نے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا، انہوں نے انسٹاگرام پر منگنی کی انگوٹھی دکھاتے ایک تصویر شیئر کی تھی اور بتایا تھا کہ آخر کار میں نے ʼہاںʼ کردی۔
اریبہ علوی کو ان کے منگیتر نے ʼٹرٹل بیچʼ پر خوبصورتی سے سجے ساحل پر پروپوز کیا تھا جس کے جواب میں انہوں نے ہاں کردی تھی۔