ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ میرٹ پر نہیں کیا،شوکت ترین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ میرٹ پر نہیں بلکہ مخالف لابی کے دباﺅ میں آکر کیا۔ایک غیر ملکی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں شوکت ترین نے کہا کہ انسداد منی لانڈرنگ کے لیے پاکستان کی کارکردگی بہت بہتر ہے، ایف اے ٹی ایف نے بھی اعتراف کیا کہ پاکستان نے 27 میں سے 26 اہداف حاصل کیے۔شوکت ترین نے کہا کہ 27 میں سے 26 اہداف پورئے گئے جانے کے باوجود پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنا بلاجواز ہے۔ اعلی کارکردگی پر پاکستان کا حق تھا کہ اسے گرے لسٹ سے نکالا جائے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کے معاملے میں میرٹ پر فیصلہ نہیں کیا، ایف اے ٹی ایف نے پاکستان مخالف لابی کے دباﺅ میں فیصلہ کیا۔
شوکت ترین نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اس سال ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔واضح رہے کہ 2 روز قبل ایف اے ٹی ایف کا اجلاس ہوا تھا جس میں پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو مزید 4 ماہ کے لیے گرے لسٓٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔