کس سیاسی جماعت میں شمولیت کرنے جارہی ہوں؟کشمالہ خان نے اعلان کر دیا

کراچی(قدرت روزنامہ) وفاقی محتسب انسداد ہراسگی برائے خواتین کشمالہ خان نے کہا ہے کہ مجھے پوری زندگی ہراس کیا گیا ہے, میں نے دِل توڑنے کی سزا بہت پائی ہے, گھورنا، فضول میسجز کرنا بھی ہراسگی کے زمرے میں آتا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران کشمالہ خان کا مزید کہنا تھا کہ پہلی شادی ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصہ نہ چل سکی، لوگوں نے میری دشمنی میں بیٹے کو ٹارگٹ بنایا۔ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ ابھی کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا ارادہ نہیں۔