سوموار کے دن بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے وسطی و جنوبی علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا . تاہم خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان ،بالائی/وسطی پنجاب ،گلگت بلتستان ،اسلام آباداور کشمیر میں گرج چمک /آندھی کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان .

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران: ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہا .

تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی . سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر)خیبر پختونخوا : چترال 06، میرکھانی 04، کالام، دروش 03، دیر 01، گلگت بلتستان: گوپس، ہنزہ، بگروٹ 01، بلوچستان: کوئٹہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی . برفباری (انچ): استور میں ٹریس برفباری ریکارڈ ہوئی . آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی03، استور منفی02 ،کالام منفی 01،پلوامہ اور بارہ مولہ میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں