خورشید شاہ کا فارمولا مسترد، اپوزیشن جماعتوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا

 

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اپوزیشن جماعتوں نے پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ کی تجویز کو مسترد کر تے ہوئے سب سے پہلے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے ،خورشید شاہ نے وزیراعظم سے پہلے اسپیکر کو ہٹانے کا فارمولا دیا تھا، اپوزیشن جماعتوں نے دو دن تک خورشید شاہ کے فارمولا پر بحث کی۔ ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے تجویز دی کہ ماحول بنا ہوا ہے، لہٰذا وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں تاخیر نہیں کی جانی چاہیئ،پہلے اسپیکر کے خلاف تحریک پیش کی گئی تو وزیراعظم کو ارکان

کو مینیج کرنے کے لئے وقت مل جائے گا،سپیکر کو ہٹانے کے بعد وزیراعظم کو ہٹانے کے لئے مزید ایک سے ڈیڈ ماہ لگ جائے گا،اپوزیشن کی رائے ہے کہ اس وقت اسٹبلشمنٹ غیرجانبدار، اتحادی حکومت سے ناخوش، اور اپنے ارکان بھی ناراض ہیں،مولانا فضل لارحمن نے کہا کہ ہم نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے نمبر گیم بھی پوری کرلی ہے،جب تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا سو فیصد یقین ہے تو پھر اسپیکر کی بجائے ڈائریکٹ وزیراعظم کے خلاف تحریک لانی چاہیے،نواز شریف سمیت اپوزیشن کے اکثریتی رہنماؤں نے بھی مولانا فضل الرحمان کی تجویز کی حمایت کی،تفصیلی بحث اور مشاورت کے بعد اپوزیشن نے اسپیکر کی بجائے پہلے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

Recent Posts

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰان نے2026 کے لئے ناظمات صوبہ کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰان نے دستور جماعت کے…

3 hours ago

مارشل لاء لگانے والےمعافی مانگیں تو9 مئی والےبھی معافی مانگ لیں گے، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اپوزیشن اتحادکے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مارشل…

3 hours ago

ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان…

4 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں ، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں…

5 hours ago

تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا سے…

5 hours ago

فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شرکت مشکوک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز…

5 hours ago