شادی کی خوشی میں دلہا کی فائرنگ سے کزن جاں بحق

صادق آباد(قدرت روزنامہ) بستی چناوڑ میں شادی کی تقریب میں دولہے کی ہوائی فائرنگ سے اس کا کزن جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق صادق آباد میں شادی کی خوشیاں اس وقت غم میں تبدیل ہوگئیں جب دولہے کی ہوائی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ صادق آباد کے علاقے بستی چناوڑ میں نکاح کے بعد دولہے نے خوشی میں ہوائی فائرنگ کی، فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی تو انکشاف ہوا کہ مرنے والا دولہے کا کزن تھا، تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔