اداکاری نہیں چھوڑ رہا، شاہد کپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے اداکار شاہد کپورنے کہا ہے کہ وہ اداکاری نہیں چھوڑرہے۔ بھارتی میڈیا کوانٹرویو میں بالی وڈ کے اداکار شاہد کپورکا کہنا تھا کہ وہ فلموں کا ہدایت کار بننے کے لئے اداکاری چھوڑنے کا اراد ہ نہیں رکھتے۔
شاہد کپورکا مزید کہنا تھا کہ ہدایتکاری ایک مکمل کام ہے جس کے لئے بہت وقت درکار ہوتا ہے جو اداکاری کے ساتھ ممکن نہیں۔اداکاری کے شعبے میں بھی ابھی نئی چیزیں سیکھ رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اپنے والد پنکج کپورکے برعکس مجھ میں اچھا رائٹربننے کی صلاحیت نہیں۔ ہدایتکاری اوررائٹنگ دونوں بہت وقت مانگتی ہیں۔ان لوگوں سے بہت متاثرہوتا ہوں جوبیک وقت ہدایت کاری بھی کرتے ہیں اوراچھا لکھ بھی لیتے ہیں۔