اداکاری نہیں چھوڑ رہا، شاہد کپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے اداکار شاہد کپورنے کہا ہے کہ وہ اداکاری نہیں چھوڑرہے . بھارتی میڈیا کوانٹرویو میں بالی وڈ کے اداکار شاہد کپورکا کہنا تھا کہ وہ فلموں کا ہدایت کار بننے کے لئے اداکاری چھوڑنے کا اراد ہ نہیں رکھتے .


شاہد کپورکا مزید کہنا تھا کہ ہدایتکاری ایک مکمل کام ہے جس کے لئے بہت وقت درکار ہوتا ہے جو اداکاری کے ساتھ ممکن نہیں . اداکاری کے شعبے میں بھی ابھی نئی چیزیں سیکھ رہا ہوں .
انہوں نے کہا کہ اپنے والد پنکج کپورکے برعکس مجھ میں اچھا رائٹربننے کی صلاحیت نہیں . ہدایتکاری اوررائٹنگ دونوں بہت وقت مانگتی ہیں . ان لوگوں سے بہت متاثرہوتا ہوں جوبیک وقت ہدایت کاری بھی کرتے ہیں اوراچھا لکھ بھی لیتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں