کھیل

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنزکو راولپنڈی میں گونجنے والے اذان نےاپنے سحر میں مبتلا کر دیا، کن الفاظ میں اذان کی تعریف کر دی؟

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) 24 سال بعد پاکستان کے تاریخی دورے پر آئی آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے اپنی تحریر میں تاریخی دورے کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ تحریر میں پیٹ کمنز نے پاکستان کے دورے کو غیر معمولی اور اپنے کیریئر کا خاص لمحہ قرار دیا۔ پیٹ کمنز نے اپنی تحریر میں ٹریننگ سیشن کے دوران محسوس کیے جانے والے کچھ خوشگوار اور انوکھے لمحات کا بھی ذکر کیا۔

آسٹریلوی کپتان نے لکھا کہ منگل کے روز ٹریننگ کے دوران بہت خوشگوار لمحہ تھا جب پنڈی کے سٹیڈیم میں دور دراز پہاڑوں سے اذان کی آواز گونجتی سنائی دی۔ پیٹ کمنز نے لکھا کہ اس کے بعد مجھے پتا چلا کہ اس سیریز کے دوران ہر جمعہ کو پہلا سیشن ڈھائی گھنٹے کا ہوگا جو ایک گھنٹہ نماز بریک پر مشتمل ہوگا کیونکہ جمعہ ہفتے بھر کا مقدس دن ہے۔ آسٹریلوی کپتان نے مزید کہا کہ اس دورے کے دوران ٹیم سکواڈ ہر وقت کچھ نہ کچھ سیکھ رہا ہے۔ پیٹ کمنز نے اپنی تحریر میں پاکستان میں ملنے والی بہترین سکیورٹی کی تعریف بھی کی۔

متعلقہ خبریں