جشن آزادی کی تیاریاں شروع ہو گئیں،گلیاں ،بازاراورسڑکیں سبزہلالی پرچموں سے سج گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں شروع ہو گئیں،بازاروں ، گلیوں اور سڑک کناروں پر پاکستانی جھنڈوں سمیت 14اگست سے متعلق مختلف بیجز،ٹوپیاں ،شرٹس اور دیگر لباس کی فروخت جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق اگست کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ، گلیاں اور بازار رنگ
برنگی جھنڈیوں اور سبز ہلالی پرچموں سے سج گئے ۔ شہرکے گلی کوچوں، محلوں، شاہراہوں،عمارتوں اور دیگر مقامات کوخوبصورتی سے سجایا جارہا ہے،جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے بچوں، نوجوانوں اور خواتین میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے۔آزادی کے جشن کو پہلے سے زیادہ شاندار انداز سے منانے کے لئے لوگوں نے ماہ اگست کا آغاز ہوتے ہی جشن آزادی منانے کے لئے خریداری شروع کر دی ،لوگوں کی بڑی تعداد جھنڈے، جھنڈیاں، بیجز، سبز رنگ کی شرٹس اور دیگر چیزیں خریدنے میں مصروف ہیں جبکہ بازاروں میں شہریوں کا رش د کھائی دینے لگا ۔کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں بھی بازاروں میں ہر طرف سبز رنگ ہی نمایاں ہے اور لوگ سبز ہلالی پرچم، جھنڈیاں اور دیگر اشیا خریدنے میں مصروف ہیں۔بچے ہوں یا بڑے ہر کوئی وطن عزیز کی آزادی کے جشن کو خوب سے خوب تر منانے کے لئے خریداری میں مصروف ہے۔

Recent Posts

دہی کے 5 حیرت انگیز فائدے جو سب پر بھاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…

4 mins ago

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

2 hours ago

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

7 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

8 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

8 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

8 hours ago