جہانگیر ترین گروپ کی اہم میٹنگ ، کون کون شامل ہونے جارہا ہے؟ حکومتی صفوں میں ہلچل مچا دینے والی خبر آگئی

لاہور(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کی پنجاب میں صوبائی حکومت کیلئے بھی مشکلات میں اضافہ ہونے جارہاہے کیونکہ سابق سینئر وزیر عبدالعلیم خان بھی گوشہ نشینی چھوڑ کر متحرک سیاسی کردار ادا کرنے کیلئے منظر عام پر آ گئے ہیں اور انہوں نے رابطے شروع کر دیئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق علیم خان نے تین روز کے دوران 40 سے زائد اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقات کی ہے جن میں صوبائی وزراءبھی شامل ہیں

جبکہ آج وہ جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہونے والے ترین گروپ کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے اور ذرائع کا کہناہے کہ امکان ہے کہ علیم خان کے ساتھ دیگر چھ سے 10 اراکین اسمبلی بھی موجود ہوں گے ۔جہانگیر ترین اورعلیم خان آج مشترکہ سیاسی حکمت عملی اپنائیں گے۔ ذرائع کا کہناہے کہ علیم خان اور ترین گروپ کے اراکین دوپہر تین بجے جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر اکھٹے ہوں گے۔اجلاس میں جہانگیر ترین لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے ۔مسلم لیگ کی سینئر قیادت کی جانب سے بھی عبدالعلیم خان سے رابطہ کیا گیاہے ۔ یہ بات بھی سامنے آ رہی ہے کہ پارٹی میں تمام گروپس بشمول ترین گروپ کو اکھٹا کرکے مشترکہ لائحہ عمل اپنایا جائے گا ،علیم خان اور جہانگیر ترین آج سے مشترکہ سیاسی حکمت عملی اپنائیں گے ۔