گزشتہ رات علیم خان کے گھر عشائیے میں پی ٹی آئی کے کتنے اراکین اسمبلی شریک ہوئے تھے ؟ تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پنجاب کے سابق سینئر وزیر عبدالعلیم خان بھی کھل کر میدان میں آ گئے ہیں اور گوشہ نشینی ختم کرتے ہوئے سیاست میں متحرک ہو گئے ہیں، آج وہ جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر ترین گروپ کے اجلاس میں شرکت کریں گے لیکن اس سے قبل گزشتہ رات عبدالعلیم خان نے اپنے گھر پر عشائیے کا اہتمام کیا جس میں کئی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ گزشتہ رات علیم خان کے گھر پر عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں دو درجن سے زائد پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے شرکت کی جس میں حامی اراکین سے رائے لینے کے بعد صف بندی کا فیصلہ کیا گیاہے ۔
عبدالعلیم خان نے اراکین اسمبلی کو تمام رابطوں اور صورتحال پر اعتماد میں لیا ، جہانگیر ترین کے ساتھ مل کر حکمت عملی بنانے کی تجویز دی گئی ، اراکین نے عثمان بزدار سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا اور سیاسی منظر نامے میں ٹھوس حکمت عملی اپنانے پر زور دیا ۔ قیادت کو عثمان بزدار کے حوالے سے ٹھوس پیغام دینے کا کہا گیا ۔