وزیر اعظم ہمیں دھمکیاں دینے والے کون ہوتے ہیں ، ہمارے کارکنوں کے گھروں میں بھی لاٹھیاں پڑی ہیں، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد سید خورشید شاہ اور مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کی ، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کون ہوتے ہیں ہمیں دھمکیاں دینے والے ، ہمارے کارکنوں کے گھروں میں بھی لاٹھیاں پڑی ہوئی ہیں ۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان جا رہے ہیں ، ہم نے اسی لئے تو اتنی کوشش کی ہے ، عدم اعتماد کی تحریک جلد آئے گی ، آج اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ عدم اعتماد کی تحریک کیلئے کب درخواست دائر کی جائے ۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قومی امنگوں کے مطابق نتائج حاسل ہوں گے ، ہم سیاسی جماعتیں ہیں ہمیں اپنے ماضی کو بھولنا پڑتا ہے ، ہر سیاسی جماعت کا اپنا فورم ہے جہاں وہ اپنے فیصلے کرتے ہیں ، ملک جن حالات سے گزر رہا ہے اب عوام بھی ہمارے ماضی کی یادیں دہرانے کو پسند نہیں کریں گے ۔مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ عدم اعتماد کامیاب ہو یا ناکام ، یہ ایک سیاسی عمل ہے ، اکثریت حکومت کے خلاف ہے ۔

Recent Posts

عنابی رنگ کا کھٹا میٹھا پھل فالسہ بے شمار فوائد کا حامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موسمِ گرما شروع ہونے کےساتھ آم کے بعد جس پھل کا سب…

7 mins ago

بادشاہوں کا کھیل ’پولو ‘ گلگت بلتستان میں کیوں مقبول ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’پولو‘ گلگت بلتستان کا سب سے مشہور کھیل ہے۔ یہ کھیل صدیوں…

16 mins ago

گلگت بلتستان کے 80 طلبہ بھی کرغزستان میں محصور، حکومت کا سیکریٹری خارجہ کو مراسلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان میں ملکی اور غیرملکی طلبہ کے درمیان ہونے والی لڑائی کے…

39 mins ago

کرغزستان سے طلبہ کی وطن واپسی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا خصوصی پروازیں بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کو وطن واپس لانے کے لیے وزیراعلیٰ…

43 mins ago

ہزارہ یونیورسٹی کس طرح سولر سسٹم سے کروڑوں روپے کما رہی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے ماحول دوست 300 کلو واٹ آن گریڈ سولر…

49 mins ago

بڑھتی ہوئی گرمی میں اے سی کے متبادل سستے آپشنز کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی ایئر کنڈیشن اور ایئر کولر…

55 mins ago