پنجاب کے سیاسی منظر نامے میں ہلچل ، حکومت کے 2 صوبائی وزراء کی سپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات
لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کے سیاسی منظر نامے میں ہلچل مچی ہوئی ہے ، حکومت کے 2 وزراء نے سپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔نجی ٹی وی” دنیا نیوز” کے مطابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت اور وزیر بلدیاتی میاں محمود الرشید نے چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی ، ملاقات میں سیاسی منظر نامے کے تناظر میں ہونے والی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
واضح رہے کہ نجی ٹی وی جیونیوز نے دعویٰ کیاہے کہ جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ نے پنجاب میں محاذ سنبھال لیا ہے ، دونوں رہنما گروپ بنا کر وزیراعلیٰ کا مطالبہ رکھ سکتے ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب میں جہانگیر ترین کے ساتھ 20 ایم پی اے ہیں جبکہ عبدالعلیم خان نے بھی گوشہ نشینی ترک کرتے ہوئے پنجاب میں محاذ سنبھال لیا ہے ، جہانگیر ترین کے 20 ایم پی اے بھی اپوزیشن کا ساتھ دیں تو پنجاب میں عدم اعتماد ہو سکتی ہے جبکہ دونوں مضبوط گروپ بنا کر وزیراعلیٰ پنجاب کا مطالبہ بھی رکھ سکتے ہیں ۔