کرسی بچانے کیلئے حکومت نے جہانگیر ترین اور علیم خان سے ’ رجوع‘ کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان سے رابطے کا ٹاسک سونپ دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران عمران خان نے کہا کہ چوروں کا ایجنڈا ناکام بنا دیں گے ، عد م اعتماد والے شوق پورا کر لیں ، ہماری تیاری بھی مکمل ہے ، جمہوری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ، یہ لوٹی ہوئی دولت کے ذریعے انقلاب نہیں لا سکتے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ آج جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر ترین گروپ کا اجلاس ہونے جارہاہے جس میں تحریک عدم اعتما د سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی جائے گی جبکہ جہانگیر ترین لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے یہ دعویٰ کیاہے کہ اس اجلاس میں عبدالعلیم خان بھی شریک ہوں گے جبکہ ان کے ہمراہ چھ سے 10 اراکین اسمبلی بھی ہوں گے ۔