علیم خان اور جہانگیر ترین نے پنجاب میں محاذ سنبھا ل لیا ،تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور(قدرت روزنامہ) نجی ٹی وی جیونیوز نے دعویٰ کیاہے کہ جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ نے پنجاب میں محاذ سنبھال لیا ہے ، دونوں رہنما گروپ بنا کر وزیراعلیٰ کا مطالبہ رکھ سکتے ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب میں جہانگیر ترین کے ساتھ 20 ایم پی اے ہیں جبکہ عبدالعلیم خان نے بھی گوشہ نشینی ترک کرتے ہوئے پنجاب میں محاذ سنبھال لیا ہے ، جہانگیر ترین کے 20 ایم پی اے بھی اپوزیشن کا ساتھ دیں تو پنجاب میں عدم اعتماد ہو سکتی ہے جبکہ دونوں مضبوط گروپ بنا کر وزیراعلیٰ پنجاب کا مطالبہ بھی رکھ سکتے ہیں ،جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ 65 اراکین کی حمایت کا دعویٰ کرتے ہیں ۔ ذرائع کا کہناہے کہ ن لیگ کی جانب سے وفاق میں ترین گروپ سے حمایت کی کوئی بات نہیں کی گئی ہے ۔