منگل کے روز موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے وسطی وجنوبی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان، کشمیراورگلگت بلتستان میں تیزہواؤں/گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبر پختونخوا،بالائی پنجاب ،اسلام آباد،شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):کشمیر:مظفرآباد(سٹی72، ائیرپورٹ69)، گڑھی دوپٹہ33، کوٹلی23، راولاکوٹ20، خیبر پختونخوا:کاکول56، دیر(بالائی41،زیریں10)، بالاکوٹ38، چراٹ 29، دروش، کالام، دیر24، چترال22، ڈی آ ئی خان (سٹی 16، ا ئیر پور ٹ07)، ما لم جبہ، سیدو شریف 14، میرکھانی13، پٹن11، پشاور، پاراچنار، تخت بھا ئی02، بنوں01، پنجاب: مری48، جوہرآباد36، راولپنڈی(چکلالہ35،شمس آباد34)،اسلام آباد (سٹی34، بوکرہ31، ائیرپورٹ16، سیدپور13، گولڑہ12)، چکوال32، بھکر20، لیہ18، نورپورتھل15، سرگودھا14، منگلا12، منڈی بہاوالدین10، جہلم06، گجرات04، اٹک02، بلوچستان: ژوب، کوئٹہ10، قلات06، بارکھان03، گلگت بلتستان: استور05، گوپس، بگروٹ04، بونجی02، اسکردو01، سندھ: لاڑکانہ02 اورموہنجوداڑومیں01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

برفباری (انچ): کالام میں 03انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: کالام منفی02اورلہہ00ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔