گیم پلٹ گئی، پرویز الٰہی پنجاب کی وزرات اعلیٰ کی دوڑ سے باہر، نیا وزیراعلیٰ ترین گروپ سے ہوگا،ایسا دعویٰ جس نے تہلکہ مچادیا

لندن (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سربراہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے بجائے ترین گروپ سے وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے پر تیار100 سے زائد حکومتی ارکان اس صورت میں باغی گروپ میں شامل ہونے کو تیار ہیں۔


پیر کو لند ن سے شریف خاندان کے ایک انتہائی قریبی صحافی کی طرف سے کی جانے والی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جلد نواز شریف اور جہانگیر ترین کی ملاقات طے ہوگئی ہے اور یہ اگلے 48 گھنٹوں میں متوقع ہے ۔ ٹوئٹ میں کیے گئے دعویٰ کے مطابق نواز شریف پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے پر راضی نہیں تھے، لیکن اب ترین گروپ سے وہ وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کو تیار ہے۔ چوہدری پرویز الٰہی پنجاب کے وزارت اعلیٰ کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں اور بزدار کیساتھ ساتھ پرویز الٰہی کی بھی چھٹی ہوگئی ہے۔