ہر محاذ پر ناکامی کے بعد اب پی ڈی ایم غیر ملکی ایجنڈے پر کام کررہی ہے، قاسم سوری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر منیر بلوچ اور پارٹی رہنماوں کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، دورے کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کے اجلاس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملسی کے عوام نے ثابت کردیا کہ عوام کی بڑی تعداد پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہیں وزیر اعظم عمران خان کا نظریہ عزت، خودداری، آزاد خارجہ پالیسی اور غریب پرور ہے پی ڈی ایم چوروں کا ایک بدنام زمانہ ٹولہ ہے جس نے اس ملک کو ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیا، عوام ان کے کھوکھلا نعروں اور جھوٹے وعدوں میں نہیں آئیں گے، ہم دیکھائیں گے کہ بلوچستان میں عوام کس کے ساتھ ہے انشااللہ بہت جلد عوامی قوت کا مظاہرہ کرکے دیکھائیں گے، پاکستان کو عالمی سطح پر پزیرائی مل رہی ہے جس سے پاکستان مخالف قوتیں بے چینی سے دوچار ہیں، صوبائی سیکریٹریٹ کے دورے کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار خادم حسین وردگ، ضلع کوئٹہ کے صدر عبدالباری بڑیچ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات نذیر خان اچکزئی، داود خان پانیزئی، سید باچا آغا، کونسلر شفیق بھٹی، عالم خان کاکڑ ذبیع اللہ درانی، اسرار خان کاکڑ، جلال سعدی، شہر یار کاسی ودیگر بھی موجود تھے۔

Recent Posts

اداکارہ عظمیٰ حسن لندن میں لٹ گئیں

لندن (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ عظمیٰ حسن کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں لوٹ لیا…

17 mins ago

مریم نواز کا اسلام آباد میں کانسٹیبل کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پی ٹی آئی احتجاج میں شدید…

26 mins ago

جہلم: تقریب میں مضرصحت کھانا کھانے سے 2 سگے بھائی جاں بحق ،مزید 6 افراد کی حالت تشویشناک

جہلم (قدرت روزنامہ )جہلم میں فیملی تقریب کے دوران کھانا کھانے سے 2 بچے انتقال…

39 mins ago

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد قیصر کے بھائی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد قیصر کے بھائی کا ایک…

42 mins ago

عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق کے ہاں بیٹی کی پیدائش

  کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان عمران اشرف کی سابقہ…

54 mins ago

اسلام آباد میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال، جماعت اسلامی کا غزہ ملین مارچ ملتوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال کے پیش…

1 hour ago