حریم شاہ کو 18 اپریل تک FIA کے سامنے پیش ہونے کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سے متعلق بیان کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے ٹک ٹاکر حریم شاہ کو 18 اپریل تک ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا . سرکاری ادارے کے خلاف نازیبا الفاظ پر سندھ ہائی کورٹ نے حریم شاہ پر اظہارِ برہمی بھی کیا .


عدالتِ عالیہ نے حریم شاہ کو حکم دیا کہ انکوائری میں پیش ہوں ورنہ حکم نامہ واپس لے لیں گے .
سندھ ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں مزید کہا کہ منی لانڈرنگ کے الزام کا تعین کرنا ایف آئی اے کا کام ہے . دورانِ سماعت حریم شاہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حریم شاہ معافی مانگ چکی ہیں اور وہ منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں ہیں .

. .

متعلقہ خبریں