وزیر اعظم عمران خان کو اپوزیشن سے رابطے کرنیوالے 28 ارکان کی مبینہ فہرست پیش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کو اپوزیشن سے رابطے کرنے والے 28 حکومتی اراکان کی مبینہ فہرست پیش کردی گئی۔ذرائع کے مطابق ایک سول ادارے کی جانب سے بھجوائی گئی فہرست میں شامل تمام اراکان کا تعلق تحریک انصاف سے ہے، اتحادی جماعتوں کے ارکان کا اس میں ذکر نہیں ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے موجودہ صورتحال میں سینئر پارٹی قیادت سے پھر مشاورت کا فیصلہ کیا ہے اور سینئر پارٹی قائدین کو آج وزیراعظم ہاؤس بلالیا ہے۔دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم نے ان تمام ناراض اراکین کو منانے کا ٹاسک پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کو دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ناراض اراکین عدم اعتماد میں اپوزیشن کو ووٹ دے سکتے ہیں، جبکہ مبینہ مشکوک اراکین کی نگرانی بھی شروع کروا دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اراکین میں زیادہ لوگ شامل ہیں جو دیگر جماعتیں چھوڑ کر تحریک انصاف میں آئے تھے۔