پشاور(قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں پولیو ٹیم پر حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔
پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے داؤد زئی میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی۔ نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔
ایس ایس پی آپریشن کے مطابق مذکورہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ پولیس اہلکار پولیو ٹیم کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور تھا۔
پولیو ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق پولیس اہلکار ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد گھر جا رہا تھا کہ حملہ کیا گیا۔ پولیو ٹیم بحفاظت واپس اپنے سینٹر پہنچ چکی ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل خیبر پختونخوا میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوا تھا اور آج اس مہم کا تیسرا روز ہے۔ مہم کے دوران 37 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ٹیموں کی حفاظت کے لیے 26 ہزار 719 اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…