پشاور: پولیو ٹیم پر حملہ، پولیس اہلکار شہید

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں پولیو ٹیم پر حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا . پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے داؤد زئی میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی .

نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا . ایس ایس پی آپریشن کے مطابق مذکورہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے . پولیس اہلکار پولیو ٹیم کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور تھا . پولیو ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق پولیس اہلکار ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد گھر جا رہا تھا کہ حملہ کیا گیا . پولیو ٹیم بحفاظت واپس اپنے سینٹر پہنچ چکی ہے . واضح رہے کہ دو روز قبل خیبر پختونخوا میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوا تھا اور آج اس مہم کا تیسرا روز ہے . مہم کے دوران 37 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے . ٹیموں کی حفاظت کے لیے 26 ہزار 719 اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں . . .

متعلقہ خبریں