گراؤنڈ پلس ون کی اجازت تھی، 6 منزلہ عمارت کیسے تعمیر ہوئی؟ وزیراعلیٰ سندھ انتظامیہ پر برہم


کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بلوچ کالونی کے قریب گرنے والی عمارت کا جائزہ لیتے ہوئے انتظامیہ پر برہم ہوگئے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا جب گراؤنڈ پلس ون کی اجازت تھی تو 6 منزلہ عمارت کیسے تعمیر ہوئی؟ عمارت کا مالک، کنسلٹنٹ، ٹھیکے دار اور ملوث سرکاری اہلکار سب قتل میں برابر کے شریک ہیں، سب کے خلاف کارروائی کی جائے۔
دوسری جانب واقعے کے بعد ایس بی سی اے نے چنیسر ٹاؤن کے 6 افسران کو معطل کردیا، ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور بلڈنگ انسپکٹر شامل کو معطل کر دیا گیا ہے اور تمام معطل افسران کو ایس بی سی اے کے ہیڈکوارٹرز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ کراچی میں بلوچ کالونی کے قریب ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور14 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

WhatsApp
Get Alert