علیم خان سے ملاقات کی تفصیل آج وزیر اعظم کو بتاؤں گا، عامر کیانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری تحریک انصاف عامر کیانی کا کہنا ہے کہ عبدالعلیم خان سےمذاکرات کرنے والی کمیٹی آج وزیر اعظم کے سامنے تمام معاملات رکھے گی۔
عامر کیانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور انہوں نے گزشتہ شب عبدالعلیم خان سے ملاقات کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ عبدالعلیم خان سے ملاقات میں ان کے تحفظات کے بارے میں تفصیلی بات ہوئی ہے۔عامر کیانی کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ اور وہ تمام معاملات سے وزیر اعظم کو آگاہ کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات میں سامنے آنے والے مطالبات ابھی میڈیا کو نہیں بتا سکتے۔