لمپی وائرس: گائے کا دودھ، گوشت استعمال نہ کیا جائے، ماہرین

کراچی (قدرت روزنامہ)کیٹل پوکس یا لمپی وائرس کے حوالے سے ماہرین نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ گائے کا گوشت اور دودھ نہ لیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کیٹل پوکس یا لمپی وائرس گائے کو تیزی سے متاثر کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسا وائرس پہلے کبھی رپورٹ نہیں ہوا ہے۔واضح رہے کہ سندھ بھر میں گائے، بیل بھینسوں میں جلدکی بیماری لمپی وائرس پھیل جانےسے مویشی بیمار ہو رہے ہیں ۔
ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک سندھ نظیر احمد کلہوڑو کاکہنا ہے کہ لمپی اسکن ڈیزیز سے مویشی کی کھال میں چیچک کی طرح زخم ہو رہے ہیں جبکہ وائرس میں مبتلا مویشیوں میں دودھ اور وزن کی کمی واقع ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امکان ہے کہ لمپی اسکن وائرس شاید ایران ،انڈیا سمیت دیگر ممالک سے آئے مویشیوں کے ذریعے پھیلا ہو تاہم اس کی تحقیق جاری ہے ۔
ان کاکہنا تھا کہ لمپی وائرس مچھر اور مکھی کے کاٹنے سے دوسرے صحت مند جانوروں میں پھیل رہا ہے تاہم لمپی وائرس میں مبتلا مویشیوں میں شرح اموات 2 فیصد ہے ۔ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک سندھ نے بتایا کہ انسداد لمپی وائرس ویکسین کے ذریعہ مویشیوں کو محفوظ کیا جاسکتا ہے ۔

Recent Posts

ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان…

5 mins ago

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں ، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں…

53 mins ago

تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا سے…

57 mins ago

فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شرکت مشکوک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز…

1 hour ago

وہ اداکارہ جس نے سلمان خان کی شادی کی پیشکش ٹھکرادی تھی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ شرمین سیگل مہتا نے بالی ووڈ کے سپرسٹار سلمان خان کی…

1 hour ago

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ) آج بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ…

2 hours ago