جلد بوڑھے نہیں ہونا چاہتے تو پپیتا کھائیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جو لوگ جلدی بوڑھے نہیں ہونا چاہتے اور دیر تک پر کشش اور جوان نظر آنا چاہتے ہیں تو اُنہیں پپیتا لازمی کھانا چاہیے . غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھاپے کو روکنے کے لیے پپیتا ایک مفید پھل ہے .


ماہرین کے مطابق، پپیتا وٹامن اور قیمتی معدنیات کی بدولت انسانی جسم میں بڑھاپے کے اثرات دور کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے . اسی وجہ سے ایک غذائی ماہر ڈاکٹر ٹریسٹا بیسٹ نے پپیتے کو ’سپر فروٹ‘ قرار دیا ہے .
پپیتا اپنی زبردست خصوصیات کی وجہ سے انسانی جسم میں خلیاتی سطح کو دیر تک جوان اور انسان کو بڑھاپا دور رکھتا ہے، لیکن اس پھل کی طرف ہماری توجہ بہت ہی کم ہے . بڑھتی عمر کے ساتھ انسان کی جلد ڈھیلی پڑنا شروع ہوجاتی ہے اور چہرے پر بھی جھریاں نمودار ہونا شروع ہوجاتی ہیں .
تاہم، پپیتے میں وافر مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں اور اس میں موجود وٹامنز جسم میں آکسڈیٹوواسٹریس کو کم کرتے ہیں جس سے انسانی جسم میں موجود خلیات دیر تک محفوط رہتے ہیں اور انسان آہستہ آہستہ پڑھاپے کی جانب راغب ہوتا ہے .
اس کے علاوہ پپیتا پیپین نامی اینزائم سے بھی بھرپور ہے جوکہ بڑھاپے کو روکنے کے بہت مفید ہے . یہی نہیں بلکہ پپیتے میں لائپوسین سے بھی بھرپور ہے، جوکہ انسان کو کینسر اور امراضِ قلب سے محفوط رکھنے میں مدد دیتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں