کترینہ کیف کی خواتین کے عالمی دن پر دلچسپ پوسٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف نے خواتین کے عالمی دن پر ایک دلچسپ پوسٹ شیئر کی ہے۔کترینہ کیف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خواتین کے عالمی دن پر اپنی بہنوں کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔
اس تصویر میں کترینہ کیف اور ان کی بہنیں ایک دوسرے کے کندھے سے کندھا ملائے ایک سڑک پر چلتے نظر آرہی ہیں۔اُنہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ ایک ہی فیملی میں بہت ساری خواتین ہیں‘۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)


اداکارہ کترینہ کیف کی 6 بہنیں اسٹیفنی، کرسٹین، نتاشا، میلیسا، سونیا اور ایزابیل ہیں جبکہ ان کا صرف1 بھائی ہے جسکا نام سبستین ہے۔
خیال رہے کہ ہر سال 8 مارچ کو خواتین کی ثقافتی، سیاسی اور سماجی واقتصادی کامیابیوں کو یاد رکھنے، صنفی مساوات، تولیدی حقوق، اور خواتین کے خلاف تشدد اور بدسلوکی جیسے مسائل پر توجہ دلانے کے لیے خواتین کاعالمی دن منایا جاتا ہے۔