طوبیٰ نے مشکل وقت میں ساتھ دینے والے اپنے سچے پیار کے بارے میں سب کو بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ،ماڈل اور ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ نے مشکل وقت میں ساتھ دینے والے اپنے سچے پیار کے بارے میں سب کو بتادیا۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق سیدہ طوبیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی بہن اور بہنوئی کے ہمراہ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ یہ سچا پیار ہوتا ہے کہ آپ کو اپنی بہن کی ضرورت ہو اوروہ برطانیہ سے 10 گھنٹے کی ایمرجنسی فلائٹ لیکر آپ کے پاس آجائیں۔

15 2 1 300x171


ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ نے جذباتی انداز میں اپنی بہن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہر چیز میں میرے ساتھ رہنے کے لیے آپ کا شکریہ۔

15 3 1 300x150

ٹی وی کی ابھرتی ہوئی اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں آپ دونوں کو بہت یاد کروں گی، ان شااللّٰہ جلد دوبارہ ملنے کی امید ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ سیدہ طوبیٰ نےاپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ڈاکٹر عامر لیاقت کے ساتھ اپنے رشتے کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔


اس پیغام میں طوبیٰ نے بتایا تھا کہ وہ ازدواجی رشتے کو ختم کرنے کے لئے کورٹ کے ذریعے خلع لیں گی ۔
سیدہ طوبیٰ کے اس اعلان کے دوسرے ہی روز ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے سیدہ دانیہ کے ساتھ اپنی تیسری شادی کا اعلان کردیا تھا۔