طوبیٰ نے مشکل وقت میں ساتھ دینے والے اپنے سچے پیار کے بارے میں سب کو بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ،ماڈل اور ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ نے مشکل وقت میں ساتھ دینے والے اپنے سچے پیار کے بارے میں سب کو بتادیا .

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق سیدہ طوبیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی بہن اور بہنوئی کے ہمراہ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ یہ سچا پیار ہوتا ہے کہ آپ کو اپنی بہن کی ضرورت ہو اوروہ برطانیہ سے 10 گھنٹے کی ایمرجنسی فلائٹ لیکر آپ کے پاس آجائیں .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Syeda Tuba Anwar (@syedatuba)


ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ نے جذباتی انداز میں اپنی بہن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہر چیز میں میرے ساتھ رہنے کے لیے آپ کا شکریہ .

ٹی وی کی ابھرتی ہوئی اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں آپ دونوں کو بہت یاد کروں گی، ان شااللّٰہ جلد دوبارہ ملنے کی امید ہے .
واضح رہے کہ رواں ماہ سیدہ طوبیٰ نےاپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ڈاکٹر عامر لیاقت کے ساتھ اپنے رشتے کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Syeda Tuba Anwar (@syedatuba)


اس پیغام میں طوبیٰ نے بتایا تھا کہ وہ ازدواجی رشتے کو ختم کرنے کے لئے کورٹ کے ذریعے خلع لیں گی .
سیدہ طوبیٰ کے اس اعلان کے دوسرے ہی روز ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے سیدہ دانیہ کے ساتھ اپنی تیسری شادی کا اعلان کردیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں