میں آرام سے سو بھی نہیں سکتا ہوں ۔۔ مشہور بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ کس بیماری میں مبتلا ہو گئے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایسی کئی شخصیات کے بارے میں خبریں موجود ہیں جن میں کچھ نیا انکشاف ہوتا ہے۔ یہ انکشاف کئی بار مداحوں کو افسوس میں بھی مبتلا کر دیتا ہے۔ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اداکار نصیر الدین شاہ کے بارے میں بتائیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور بالی ووڈ اداکار نصیر الدین شاہ اونوماٹومینیا Onomatomania مبتلا ہو گئے ہیں۔ سینئیر اداکار نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اس بیماری میں مبتلا شخص ایک خاص لفظ یا جملہ بار بار دہراتا رہتا ہے۔

16 2 1 300x218
جب یہ انکشاف کیا تو لوگوں کی جانب سے یقین نہیں کیا جا رہا تھا جس پر اداکار نے کہا کہ میں مزاق نہیں کر رہا ہوں، آپ اس بیماری کے بارے میں لغت میں پڑھ سکتے ہیں۔اس بیماری میں مبتلا شخص بغیر کسی وجہ کے جملے کو دہراتا ہے، میں ہر وقت یہ کرتا رہتا ہوں جس کی وجہ سے میں کبھی بھی آرام سے سو نہیں سکتا ہوں۔
ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ کوئی بیماری نہیں ہے یہ ایک اصطلاح ہے جو لوگ دہرانا پسند کرتے ہیں۔ لیکن اگر یہ آپ کی روزمرہ زندگی پر اثر انداز ہو تو یہ پریشان کن ثابت ہو سکتا ہے۔