تحریک عدم اعتماد ،اپوزیشن کی تیاریاں تیز،مسودہ تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک عدم اعتماد کے لیے اپوزیشن نے تیاریاں تیز کردیں . اپوزیشن کی لیگل ٹیم نے کام مکمل کر کے مسودہ تیار کر لیا .

اپوزیشن کی لیگل ٹیم نے تحریک عدم اعتماد کا مسودہ تیار کر لیا . مسودہ آصف زرداری،مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کو ارسال بھی کر دیا گیا .
ذرائع کے مطابق رکن لیگل ٹیم کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق لیگل ٹیم نے 3 تحاریک کےمسودے تیار کیے ہیں . تحاریک وزیراعظم،اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کے خلاف تیار کی گئیں . وزیر اعظم ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر میں سے کس کے خلاف تحریک عدم اعتماد پہلے پیش کی جائے گی، یہ فیصلہ اپوزیشن کی قیادت مشاورت سےکرے گی .

. .

متعلقہ خبریں