وزیراعظم کا سوشل میڈیا پر بھی اپوزیشن سے نمٹنے کا فیصلہ، یوٹیوبرزکو طلب کرلیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موجودہ صورتحال سے کیسے نمٹا جائے؟ وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر بھی اپوزیشن سے نمٹنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یوٹیوبرز کو وزیراعظم ہاوس میں طلب کر لیا،ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے یوٹیوبرز کی ملاقات کچھ دیر میں شروع ہو گی،
وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر حمایتی یوٹیوبرز کو بلانے کی ہدایت کی تھی،وزیراعظم عمران خان یوٹیوبرز کو موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیں گے،ذرائع کے مطابق وزیراعظم یوٹیوبرز کو اہم ہدایات بھی جاری کریں گے،وزیراعظم یوٹیوبرز کو موجودہ صورتحال میں اہم کردار ادا کرنے کی ہدایت بھی کریں گے۔