اپوزیشن نے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اہپوزیشن نے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرادی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرادی ہے۔اجلاس طلب کرنے کی ریکوزیشن پیپلز پارٹی کے نوید قمر اور شازیہ مری ، مسلم لیگ (ن) کی مریم اورنگزیب اور دیگر نے جمع کرائی۔
مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق اور پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر نے قومی اسمبلی اسپیکر آفس کو آگاہ کردیا ہے کہ ان کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرادی جائے گی۔مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر دستخط کردیئے گئے ہیں۔
دوسری جانب آصف زرداری، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان آج شام مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔جس میں تحریک عدم اعتماد اور حکومت کے خلاف حکمت عملی سے متعلق میڈیا کو آگاہ کریں گے۔
دریں اثنا وزیر اعظم نے بھی کہا ہے کہ حکومت نے اپنے ناراض ارکان اور اتحادیوں کو منانے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔وزیر اعظم بدھ کو کراچی آئیں گے جہاں وہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے اختلافات ختم کرنے کی کوشش کریں گے وہیں اپنی اہم اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے دفتر بھی جائیں گے۔