پنجاب میں کس کے ساتھ کتنے ارکان؟
لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب میں حکومت اور اپوزیشن کے ساتھ کتنے ارکان ہیں، اس حوالے سے تعداد سامنے آ گئی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 183 ارکان اسمبلی ہیں، جبکہ یہاں اس کے اتحادیوں کے ساتھ 198 ارکان ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں حکومتی اتحادیوں میں ق لیگ کے 10، آزاد 4 ارکان اور راہِ حق پارٹی کے 1 رکنِ اسمبلی شامل ہیں۔
ذرائع نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے پاس 173 ارکانِ اسمبلی ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے 165، پیپلز پارٹی کے 7 اور ایک آزاد رکن اپوزیشن کے ساتھ ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ کسی بھی پارٹی کو پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے 186 ووٹ درکار ہوتے ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ کے 20 ارکان ن لیگ کا ساتھ دیں تو بزدار حکومت ختم ہو سکتی ہے۔