” منصب میرے پاس رہنے دیا جائے یا پرویز الہیٰ کو دیا جائے “وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کھل کر علیم خان کے خلاف میدان میں آ گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کھل کر سابق سینئر وزیر علیم خان کے خلاف میدان میں اتر آئے ہیں . تفصیلات کے مطابق اپوزیشن نے وفاق میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی کے سیکرٹری میں تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی ہے تو دوسری جانب پنجاب میں بھی تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے ، عثمان بزدار کھل کر علیم خان کے خلاف میدان میں آ گئے ہیں اور اعلیٰ قیادت کو صاف صاف پیغام پہنچا دیاہے کہ منصب میرے پاس رہنے دیا جائے یا پھر پرویز الہیٰ کو دیا جائے .


عثمان بزدار کا کہناتھا کہ علیم خان بطور وزیراعلیٰ کسی صورت بھی قبول نہیں ہیں ، پرویزالہیٰ کو منصب دیا جائے یا میرے پاس ہی رہنے دیا جائے ، اراکین اسمبلی بھی علیم خان کے خلاف جذبا ت رکھتے ہیں . عثمان بزدار نے اپنے فیصلے سے متعلق سینئر قیادت کو آگاہ کر دیاہے . عثمان بزدار نے پرویز الہیٰ کی جانب سے اعتماد کا اظہار کیئے جانے پر اظہار تشکر بھی کیا .
یاد رہے کہ گزشتہ رات جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر ترین گروپ کا اہم اجلاس ہوا جس میں جہانگیر ترین نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور علیم خان بھی شرکت کیلئے پہنچے ، اجلاس کے بعد علیم خان نے بھی جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا .
سیاسی صورتحال کے پیش نظر عمران خان نے ناراض رہنماﺅں کو منانے کاٹاسک عمران اسماعیل کے حوالے کیا جس پر گورنر سندھ اور عامر کیانی ہنگامی بنیادوں پر علیم خان سے ملاقات کیلئے پہنچے، ملاقات ہوئی جس میں سامنے آنے والے مطالبات کو آج دوپہر وزیراعظم تک پہنچایا گیا . اس اہم ملاقات کے بعد علیم خان بھی عمران خان سے ملاقات کیلئے اسلام آبادپہنچ چکے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں