عثمان بزدار نے وزیر اعظم کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا لیکن پھر آگے سے کیا جواب ملا؟ اب تک کی بڑی خبر آگئی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیر اعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا تاہم اسے قبول نہیں کیا گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عثمان بزدار نے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے استعفے سے مسائل حل ہوتے ہیں تو وہ تیار ہیں، انہیں کسی عہدے کا لالچ نہیں ہے، وہ وزیر اعلیٰ پنجاب بنائے جانے پر عمران خان کے مشکور ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے عثمان بزدار کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کردیا اور انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔