چوہدری شجاعت اور آصف زرداری کی آج ملاقات ہو گی

لاہور (قدرت روزنامہ)موجودہ سیاسی گہما گہمی کے دوران حکومتی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ، سابق وزیرِ اعظم چوہدری شجاعت حسین اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین، سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان آج اہم ملاقات ہونے جا رہی ہے۔
چوہدری شجاعت حسین نے گزشتہ روز اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے اُن کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی تھی۔

شجاعت گزشتہ روز مولانا سے ملے
چوہدری شجاعت حسین اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کے لیے پہنچے تو ان کے ہمراہ چوہدری سالک بھی موجود تھے۔ملاقات کے اختتام پر مولانا فضل الرحمٰن نے چوہدری شجاعت حسین کو رخصت کیا۔
اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کے تناظر میں ان ملاقاتوں کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
اپوزیشن کا تحریکِ عدم اعتماد کامیاب کرانے کا دعویٰ
اپوزیشن کی قیادت نے میڈیا سے گفتگو میں تحریکِ عدم اعتماد کامیاب کرانے کے لیے ایوان میں 172 سے زائد ارکان لانے کا دعویٰ کیا ہے۔
اس سے قبل اپوزیشن کی تینوں بڑی جماعتیں باری باری ق لیگی قیادت سے ملاقاتیں کر چکی ہیں اور عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے لیے ووٹ مانگ چکی ہیں۔وزیرِ اعظم عمران خان بھی چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی سے لاہور میں جا کر مل چکے ہیں۔

Recent Posts

18ویں آئینی ترمیم تمام قومیتوں کیلئے زندگی کی بنیاد ہے، ایمل ولی

پشاور(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے نو منتخب صدر ایمل ولی خان نے…

2 hours ago

وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ…

2 hours ago

این اے 44 ، ایسا حلقہ جس سے جیتنے اور ہارنے والے دونوں صوبے کے حکمران بن گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ اسماعیل خان کا حلقہ این اے 44 ، پاکستان کا…

2 hours ago

سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ،18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی: سروے رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافے کے بعد 18 فیصد لوگوں نے…

3 hours ago

امن دشمن عناصر کےخلاف پولیس کا آپریشن فورس کی پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظہر ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تخریب کاروں کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائی پر اظہار…

3 hours ago

مریم نواز بھی ڈیپ فیک کا شکار، غیرمناسب ویڈیو وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے…

3 hours ago