معروف ترین موبائل فون کمپنی سائبرحملوں کی زد میں،ہیکرز نے کمپنی کے اندرونی ڈیٹا تک رسائی حاصل کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سام سنگ گلیکسی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ،ہیکرز نے سام سنگ گلیکسی اسمارٹ فونز کے آپریشنل کوڈز تک رسائی حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق سام سنگ کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سام سنگ سائبر حملوں کی ذر میں ہے۔ہیکرز نے کمپنی کا اندرونی ڈیٹا شمول گلیکسی اسمارٹ فونز کے آپریشنل کوڈز تک ہیکرز نے رسائی حاصل کرلی ہے۔

تاہم سام سنگ ابھی تک ہیکرز کو شناخت نہیں کرسکی لیکن مزید نقصان سے بچنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔کمپنی کا کہنا تھا کہ سائبر حملے کے بعد ابتدائی تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ ہیکرز نے گلیکسی ڈیوائسز کے آپریشن کے کچھ سورس کوڈز تک رسائی حاصل کی، لیکن صارفین یا ملازمین کی ذاتی معلومات محفوظ ہیں۔

سام سنگ نے مزید کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔توقع ہے کہ اس حملے سے صارفین متاثر نہیں ہوں گے۔یاد رہے گزشتہ دنوں ایک ہیکنگ گروپ نے دعویٰ کیا تھا کہ سام سنگ ڈیٹا تک رسائی حاصل کی۔جس میں کمپنی کے خفیہ سورس کوڈز موجود ہیں۔ان کوڈز سے ڈیوائس کے سیکیورٹی سسٹمز کمزور ہوسکتے ہیں۔

Recent Posts

کوئٹہ: جج سے تلخ کلامی ،خاتون وکیل نے عدالت کو تالالگادیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سریاب روڈ پر سیشن کورٹ میں خاتون وکیل نے دیگر وکلا کے ساتھ…

20 mins ago

کورونا کی نئی قسم نے دنیا کے 27 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لےلیا

لندن (قدرت روزنامہ) کورونا وائرس کی نئی قسم نے 27 ممالک کو اپنی لپیٹ میں…

23 mins ago

حکومت اپنی مدت پوری کرتی نظر نہیں آ رہی، مولانا فضل الرحمان

ملتان (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا…

25 mins ago

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ویرات کوہلی کی غلطی نے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سینیئر بیٹر اور سابق کپتان ویرات کوہلی بنگلہ دیش کے…

29 mins ago

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی، مقام تبدیل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلو پارک میں جلسہ کرنے کی…

2 hours ago

عدالتی آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود اور فوج کے کردار میں اضافہ کیا گیا، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ…

2 hours ago