صنم بلوچ کی نئی تصاویر دیکھ کر مداح ششدر ، پہچاننا بھی مشکل ہوگیا
کراچی(قدرت روزنامہ) مارننگ شو کی میزبانی سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والی اداکارہ صنم بلوچ کی نئی تصاویر کو دیکھ کر مداح ششدر رہ گئے۔
حال ہی میں مشہور میک اپ آرٹسٹ نتاشا علی خان نے صنم بلوچ کی بیٹی امایا کی دوسری سالگرہ کے موقع پر ان کی تصاویر جاری کی ہیں، جس میں وہ ماضی کے مقابلے بلکل مختلف نظر آرہی ہیں۔صنم بلوچ کی ان تصاویر کو دیکھ کر مداحوں کا کہنا ہے کہ صنم پہنچاننے میں نہیں آرہی ہیں۔
اداکارہ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں اور ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے صنم بلوچ کی تصاویر پر دلچسپ تبصرے کیے جن میں سے کچھ اُن کے بڑھے ہوئے وزن پر دلچسپ کمنٹس بھی کیے۔
View this post on Instagram