تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد وزیراعظم خود متحرک، پیر پگاڑا سے ملاقات کی خواہش لیکن فنکشنل لیگ کا ایسا ردعمل کہ کسی کو یقین نہ آئے
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد متحرک ہوگئے ہیں، انہوں نے پیر پگاڑا سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کردیا تاہم فنکشنل لیگ کی طرف سے تاحال کوئی جواب نہیں ملا . ذرائع کے مطابق حکومت نے اتحادی جماعت مسلم لیگ فنکشنل سے رابطہ کیا اور وزیراعظم عمران خان نے پیر پگاڑا سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے .
جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حکومت نے فنکشنل لیگ کوپیغام دیا ہے کہ وزیراعظم دورہ کراچی میں پیرپگاڑا سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں . تاہم ذرائع کے مطابق مسلم لیگ فنکشنل کی جانب سے تا حال حکومتی پیغام کا کوئی جواب نہیں دیا گیا . خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کل کراچی کا دورہ کریں گے جہاں وہ ایم کیو ایم کے بہادر آباد میں مرکز کا دورہ کریں گے، مسلم لیگ فنکشنل گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) میں شامل ہے اور جی ڈی اے وفاق میں حکومتی اتحادی جماعت ہے .