فیس بک انسٹاگرام میں ٹک ٹاک جیسے فیچر پیش کرنے کے لیے کوشاں

(قدرت روزنامہ)فیس بک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ٹک ٹاک جیسی ویڈیو شیئر کرنے کے تجربات کئے ہیں۔
: اس بات کا اعلان انسٹاگرام کے سی ای او ایڈم موسیری نے کیا انہوں نے بتایا کہ انسٹا گرام پر لوگوں یا ادارے کی تجویز کردہ فل اسکرین ویڈیو دیکھی جاسکیں گی۔ یہ ویڈیوز یوزر فیڈ میں ظاہر ہوں گی۔

 

انہوں نے کہا کہ ’ہم تجرباتی طور پر یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں جس میں ویڈیو کو فل اسکرین پر تفریحی انداز سے دیکھا جاسکتا ہے لیکن اگلے چند ماہ میں انسٹاگرام پر بہت سے انقلابی تبدیلیاں بھی سامنے آئیں گی-

 

ایڈم موسیری نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ فیس بک ٹک ٹاک کی غیرمعمولی مقبولیت کو سمجھتا ہے دنیا کی پانچ مقبول ترین ایپ میں سے ٹک ٹاک اب بھی پہلے ڈاؤن ہونے والی پہلی ایپ ہے اور یہی وہ ایپ ہے جو فیس بک کی ملکیت نہیں۔

 

ایڈم موسری نے کہا کہ اسی بنا پر فیس بک انسٹاگرام میں ٹک ٹاک جیسے فیچر پیش کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ صرف مئی میں ہی ٹک ٹاک ایپ 8 کروڑ مرتبہ انسٹال ہوئی ہے جبکہ اسی ماہ میں پانچ کروڑ 30 لاکھ افراد نے فیس بک انسٹال کیا۔

 

ٹک ٹاک کی طرح انسٹاگرام پربھی عین اسی طرح ویڈیوز ظاہر ہوں گی جسے وہ فالو نہیں کرتے۔ اگرچہ اس کا ریل فیچر ٹک ٹاک سے ملتا جلتا ہے لیکن انسٹاگرام نے یوٹیوب اور ٹک ٹاک کو اپنا حریف قرار دیا ہے کیونکہ انسٹاگرام میں ویڈیو آپشن کی کمی تھی۔

 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح سنجیدہ مقابلہ جنم لے گا دوسری جانب خود مارک زکربرگ بھی بار بار کہہ چکے ہیں کہ وہ اپنے تمام پلیٹ فارمز کو ویڈیو پلیٹ فارم میں بطورِ خاص تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

Recent Posts

“پاکستان نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہیں”، بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر فاروق عبداللہ کا رد عمل آ گیا ، ویڈیو دیکھیں

سری نگر(قدرت روزنامہ)جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق…

2 hours ago

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے زہر اگل دیا ، خصوصی انٹرویو میں کیا کہا ؟ جانیے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت کےوزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےآزاد کشمیر کے حوالے سے ایک بار…

2 hours ago

گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)کسان اتحاد نے 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین…

2 hours ago

خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ)ڈیری پراڈکٹس کے تاجروں نے خشک دودھ کی درآمد پرمکمل پابندی یا اس پرامپورٹ…

2 hours ago

جنوبی برازیل میں سیلاب، مٹی کے تودے گرنے سے 66 افراد ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنوبی برازیل میں حکام لوگوں کو سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے…

2 hours ago

مجھے نشہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، آسٹریلین نائب وزیر کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلین رکن اسمبلی اور نائب وزیر بریٹینی لاؤگا نے دعویٰ کیا ہے…

2 hours ago