وزیر اعظم کی پیر پگارا سے ملاقات نہیں ہو سکے گی، سائرہ بانو
کراچی (قدرت روزنامہ)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی اے) کی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو کا کہنا ہے کہ دورہ کراچی کے دوران وزیر اعظم عمران خان کی پیر پگارا سے ملاقات نہیں ہو سکے گی۔ایک بیان میں سائرہ بانو نے کہاکہ پیر پگارا کی طبیعت ناسازی کےباعث ملاقات نہیں ہوگی،پیرصدرالدین شاہ ذاتی مصروفیات کےباعث خیرپورمیں ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پارٹی حکومت کی حمایت جاری رکھے گی، مشکل وقت میں بطور اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج کراچی پہنچیں گے، وہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد جائیں گے۔حکومت نے اتحادی جماعت مسلم لیگ فنکشنل سے رابطہ کیا تھا، وزیراعظم عمران خان نے پیر پگارا سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔