سونیا حسین کب اور کس سے شادی کررہی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ و ماڈل سونیا حسین نے اپنے مداحوں کو بالآخر بتا ہی دیا ہےکہ انہیں شادی کیلئے کیسے لڑکے کی تلاش ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں دوران انٹرویو شادی کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے سونیا حسین سے شادی اور پھر ہونے والے شوہر کے حوالے سے سوال کیا گیا۔سونیا نے کہا جتنی جلد انہیں ایک اچھا انسان مل جائے گا وہ اتنی جلد نکاح کرلیں گی۔

میزبان نے اس موقع پر سونیا سے ایک اچھے انسان میں موجود خوبیوں کی وضاحت مانگی جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کیلئے ایک اچھے انسان کی وضاحت کرنا بھی مشکل ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Sonya Hussyn Bukharee (@sonyahussyn)


سونیا حسین نے کہا کہ ان کے نزدیک ایک اچھا انسان وہ ہے جسے بات کرنا آتی ہو کیوں کہ ذوق ظرافت کا ہونا بہت ضروری ہے، باقی تمام چیزیں دوسرے نمبر ہیں، اگر ایک لڑکے میں ساری خوبیاں ہوں لیکن اس میں بات کرنے کا طریقہ نہ ہو تو معنی نہیں رکھتا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Sonya Hussyn Bukharee (@sonyahussyn)


اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ان کے نزدیک لائف پارٹنر کی باڈی اچھی ہونا بھی اہمیت نہیں رکھتا، فٹ رہنا اچھی بات ہے لیکن انہیں ایسے لڑکے نہیں پسند جو اپنی ذات کے لیے جنونی ہوتے ہیں۔
واضح رہےکہ چند ماہ قبل انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران اداکارہ نے شادی کے حوالے سے بتایا تھا کہ وہ شادی جنوری 2023 میں کرلیں گی۔

ایک صارف نے سونیا سے پوچھا کہ جس سے آپ 2023 میں شادی کریں گی کیا وہ بھی اداکار ہیں؟
اداکارہ نے اس سوال کے جواب میں کہاکہ اللہ نہ کرے ایسا ہو۔