غلطی پر بہن کی سزا کو اپنے سر لینے والے کمسن بھائی کی ویڈیو ہوئی وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یوں تو دنیا میں تمام ہی رشتے محبت اوراحساس کے ساتھ جڑے ہوتے ہیں لیکن بہن بھائی کا رشتہ ایسا ہوتا ہے جس میں دوستی، شرارت، محبت اور ہمدردی سب ہی رنگ موجود ہوتے ہیں۔بہن اپنے بھائیوں کی کامیابی کے لئے ہر وقت دعا گو رہتی ہے جبکہ بھائی اپنی بہنوں کو ہر تکلیف سے بچانے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔
بہن اوربھائی کی ایسی ہی لازوال محبت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں کمسن بھائی اپنی چھوٹی بہن کی غلطی پر ماں کی مار یا سزا سے بچانے کے لئے سامنے آجاتا ہے اور بہن کے آگے آکر کھڑا ہوجاتا ہے۔
ماں چپل ہاتھ میں لئے غصہ سے کہتی ہے کہ تم آگے سے ہٹ جاؤ اسے غلطی کی سزا ضرور ملے گی مگر بھائی کہتا ہےکہ اسے کچھ نہ کہوں یہ چھوٹی ہے اس کی کوئی غلطی نہیں جبکہ ماں کا یہ اصرار ہے کہ اگر اسے ابھی سزا نہیں ملی تو یہ دوبارہ غلطی کرے گی تاہم بھائی کہتا ہے میں اسے سمجھادوں گا آپ اس پر ہاتھ نہیں اٹھائیں۔
واضح رہے کہ اس ویڈیو میں یہ کمسن بھائی بہن اپنی معصومانہ باتوں سے سب کے دل میں جگہ بنا رہیں ہیں۔ اور قدرت نے بھائی بہن کا رشتہ پانچ رشتوں کے برابر بنایا ہے،ایک کو تکلیف ہوتی ہے تو دوسرا اس کی تکلیف کو دور کرنے کے لئے کھڑا ہوجاتا ہے، ایک دوسرے کی غلطیوں کی پردہ پوشی کرتے ہیں، یہ مثالیں ہر گھر میں موجود ہیں جس میں بھائی اس وقت تک سکون سے نہیں بیٹھتے جب تک وہ بہنوں کو ہنستا مسکراتا ہوا نہ دیکھ لیں، اللہ سب کے بھائیوں کو سلامت رکھیں۔