چار سال میں پانچ بار شادی ملتوی، اس جوڑے کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ ان کو شادی کیلئے اتنا انتظار کرنا پڑا

جنوبی افریقہ(قدرت روزنامہ)آج ہم آپ کو اپنی اس اسٹوری میں ایک ایسے جوڑے کے بارےمیں بتا رہے ہیں،جس کی شادی ایک دو بار نہیں بلکہ پورے پانچ بار ملتوی ہوئی اور ان کو چار سال تک منگنی سے شادی تک کے بندھن میں بندھنے کا انتظار کرنا پڑا۔
یہ انوکھی اور سچی داستان شائنی نائڈو نامی ایک بھارتی دوشیزہ کی ہے جو جنوبی افریقہ میں رہائش پزیر تھیں۔شائنی نائڈو کی ملاقات اپنی دوست کے گھر ایک تقریب میں اپنے موجودہ شوہر ڈومینک سے دس سال قبل ہوئی اور ان کے درمیان پہلی نظر میں ہی محبت وقوع پذیر ہوگئی۔
ان دونوں کے تعلق میں محبت کے ساتھ ساتھ اعتماد، کھانوں کے پسندیدگی اور یکساں مشاغل نے ان کے اس تعلق کو اور بھی مضبوط کر دیا۔

شادی کی پہلی تاریخ
شائنی اور ڈومینک کی باقاعدہ منگنی کی تقریب 2018 میں جنوبی افریقہ میں انجام پائی جس کے بعد ان دونوں نے شادی کی تقریبات کی تیاری کے لیے جگہ کے انتخاب مناسب تاریخ اور دیگر تیاریوں کا آغاز کر دیا۔

دونوں کے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے کی بنیاد پر شادی کے انتظامات بھی دونوں طریقوں سے کرنے کا پلان کیا گیا۔

سال 2020 میں شادی کو پلان کرتے ہوئے سال کے شروع سے ہی تقریبات کا آغاز کر دیا گیا۔

شادی کے انتظامات کے حوالے سے دونوں خاندان کے افراد نے بھرپور تیاریوں کا بھی آغاز کر دیا تھا، ابھی شادی کے کپڑوں جوتوں اور دیگر انتطامات کی تیاریاں چل ہی رہی تھیں کہ مارچ 2020 میں کورونا وائرس کی وبائی صورتحال کو دیکھتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے لاک ڈاؤن کی سفارش کی گئی۔

شادی کی دوسری تاریخ
اس کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا کی جانب سے آنے والے بارڈر بند کر دیے گئے جس کی وجہ سے مجبوراً شادی کی تقریبات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا ایک ایسے وقت میں جب کہ لوگ گھروں تک محدود ہو گئے تھے۔

کوویڈ کے سبب شدید خوف و ہراس کا عالم تھا ایسے موقع پر شادی کس طرح کی جا سکتی تھی جب کہ مہمانوں کو بلانا بھی ممکن نہ تھا اور اس یادگار دن کے حوالے سے کچھ بھی ممکن نہ تھا تو شائنی اور ڈومینک نے فیصلہ کیا کہ مارچ 2021 تک شادی کو ملتوی کر دیا جائے۔

شادی کی تیسری اور چوتھی تاریخ
مارچ 2021 کی تاریخ آئی تو ایک بار پھر وبائی صورتحال نے شدت اختیار کر لی اور ایک بار پھر لاک ڈاؤن لگا دیا گیا جس کی وجہ سے شادی کی تاریخ کو مارچ 2021 سے جون 2021 تک منتقل کرنا پڑا۔

شادی کی پانچویں تاریخ
جون میں بھی صورتحال بہتر نہ ہو سکی اور انہیں ایک بار پھر تمام آرڈر کینسل کرنے پڑے جس کے بعد لوگوں نے ان کو سادگی سے رجسٹرار آفس جا کر شادی کرنے کا مشورہ تک دے ڈالا۔

مگر ان دونوں کو اپنی شادی کے اس خاص دن کو خاص انداز میں منانے کے ارمان تھے اس وجہ سے انہوں نے اس بار نو اور دس اکتوبر 2021 کی تاریخوں کو فکس کر دیا۔

لیکن لاک ڈاؤن کو ان سے کچھ خاص دشمنی ہو گئی تھی اس وجہ سے اس نے ایک بار پھر ان کی شادی کی ان تاریخوں کو ایک بار پھر ملتوی کروا کر ہی دم لیا۔

اس بار شادی کے لیے بائیس اور تئيس جنوری 2022 کی تاریخوں کا انتخاب کیا گیا ابھی ڈرتے ڈرتے تیاریوں کو شروع کیا ہی گیا کہ اومیکرون کے پھیلاؤ کی تشویشناک خبریں آنا شروع ہو گئيں۔

لیکن اس بار ویکسین کے سبب لاک ڈاون نہیں لگایا گیا اور بلاآخر چار سال کے انتطار کے بعد شائنی اور ڈومینک 22 جنوری 2022 کو ایک دوسرے کے ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پانچ بار شادی ملتوی ہونے کے اثرات
شائنی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب ہونے والے اس انتظار نے نہ صرف ان کی محبت کو مزید مضبوط کیا بلکہ ان کے درمیان انتظار کی اس کیفیت نے ان کے تعلق اور ان کی شادی کی اہمیت کو ان دونوں کی نظر میں بہت بڑھا دیا۔

Recent Posts

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

37 mins ago

رواں ہفتے ملک بھرمیں مہنگائی کی شرح میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں…

40 mins ago

”پتہ ہی نہیں چلا کہ کب شیطان نے مجھے ننگا کردیا تھا،، بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی ادکارہ کا بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ) اسلام کیلئے بالی وڈ انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی اداکارہ ثناء خان…

49 mins ago

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے 26ستمبرسے یکم اکتوبر تک ملک بھر میں گرج…

52 mins ago

مجوزہ آئینی ترمیم کا اصلی مسودہ بلاول زرداری کے پاس تھا، اسد قیصرکا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

1 hour ago

سکھر، لوڈر رکشہ تالاب میں گرنے سے 5 افراد ڈوب گئے

سکھر (قدرت روزنامہ) قریشی گوٹھ میں لوڈر رکشہ تالاب میں گر گیا، حادثے میں خاتون…

1 hour ago