نامور اداکارہ نے مجھے”دو ٹکے کی ماڈل”کہا،منال سلیم کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی نامور ماڈل منال سلیم نے ٹی وی کی مشہور اداکارہ کی جانب سے برتے جانے والے غیر مناسب رویے کا انکشاف کرتے ہوئے اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے سے معذرت کرلی۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل گرل منال سلیم نے دعویٰ کیا ہے کہ شوٹ کے دوران ایک معروف اداکارہ نے انہیں “دو ٹکے کی ماڈل” قرار دیا جس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی سلیبرٹی کے ساتھ فوٹو شوٹ نہیں کرائیں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پراپنے ایک پیغام میں منال سلیم نے کہا کہ وہ تمام کلائنٹس سے گزارش کریں گی کہ آج کے بعد انہیں کسی اداکارہ یا سلیبرٹی کے ساتھ شوٹ کرنے کیلئے کبھی نہ کہیں کیونکہ یہ نام نہاد اداکارائیں ہمیں “دو ٹکے کی ماڈل” سمجھتی ہیں۔

منال سلیم نے بتایاکہ ہم بھی کام کرنے آتے ہیں، مفت میں ذلیل ہونے نہیں آتے۔”

ماڈل گرل منال نے اگرچہ اپنی پوسٹ میں کسی اداکارہ کا نام نہیں لیا تاہم بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے کا ذمہ دار ثناء جاوید کو قرار دیا۔

معروف میک اپ آرٹسٹ اکرام گوہر نے بھی کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ ایسا رویہ اپنانے والی ثنا جاوید ہیں۔

دوسری جانب منال نے ایک اور انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی حمایت میں کھڑے ہونے والے آرٹسٹ اور سوشل میڈیا صارفین کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ جو لوگ مجھ سے اداکارہ کا نام پوچھ رہے ہیں وہ سب صحیح اندازے لگارہے ہیں۔

Recent Posts

فیصل کریم کنڈی بیان بازی سے باز آجائیں، بیرسٹر سیف

پشاور(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ فیصل کریم…

2 mins ago

سندھ میں عیدالاضحیٰ کا سیکیورٹی پلان طلب

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے آئی جی سے عیدالاضحیٰ کا سیکیورٹی پلان…

10 mins ago

آٹا مل مالکان کا مہنگی سرکاری گندم خریدنے سے انکار

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)آٹا مل مالکان نے مہنگی سرکاری گندم خریدنے سے انکار کردیا۔ذرائع محکمہ خوراک…

19 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بھاری اضافہ ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان میں ہفتے کے روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت…

41 mins ago

بشکیک میں پاکستانی طلبا کو ہر قسم کی مدد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ…

42 mins ago

’’ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ پاکستانی ٹیم کیلئے مشکل ثابت ہو گا اور سیمی فائنل کھیلنے والوں میں۔۔‘‘محمد حفیظ نے بڑا بیان دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر و کپتان محمد حفیظ کا کہنا…

45 mins ago