نامور اداکارہ نے مجھے”دو ٹکے کی ماڈل”کہا،منال سلیم کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی نامور ماڈل منال سلیم نے ٹی وی کی مشہور اداکارہ کی جانب سے برتے جانے والے غیر مناسب رویے کا انکشاف کرتے ہوئے اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے سے معذرت کرلی .

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل گرل منال سلیم نے دعویٰ کیا ہے کہ شوٹ کے دوران ایک معروف اداکارہ نے انہیں “دو ٹکے کی ماڈل” قرار دیا جس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی سلیبرٹی کے ساتھ فوٹو شوٹ نہیں کرائیں گی .

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پراپنے ایک پیغام میں منال سلیم نے کہا کہ وہ تمام کلائنٹس سے گزارش کریں گی کہ آج کے بعد انہیں کسی اداکارہ یا سلیبرٹی کے ساتھ شوٹ کرنے کیلئے کبھی نہ کہیں کیونکہ یہ نام نہاد اداکارائیں ہمیں “دو ٹکے کی ماڈل” سمجھتی ہیں .

منال سلیم نے بتایاکہ ہم بھی کام کرنے آتے ہیں، مفت میں ذلیل ہونے نہیں آتے . ”

ماڈل گرل منال نے اگرچہ اپنی پوسٹ میں کسی اداکارہ کا نام نہیں لیا تاہم بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے کا ذمہ دار ثناء جاوید کو قرار دیا .

معروف میک اپ آرٹسٹ اکرام گوہر نے بھی کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ ایسا رویہ اپنانے والی ثنا جاوید ہیں .

دوسری جانب منال نے ایک اور انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی حمایت میں کھڑے ہونے والے آرٹسٹ اور سوشل میڈیا صارفین کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ جو لوگ مجھ سے اداکارہ کا نام پوچھ رہے ہیں وہ سب صحیح اندازے لگارہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں